2 اگست، 2019، 11:00 AM

رہبر معظم کی جہادی گفتگو کو عام گفتگو میں تبدیل کرنے پر تاکید

رہبر معظم کی جہادی گفتگو کو عام گفتگو میں تبدیل کرنے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جہاد گروپ کے اراکین سے ملاقات میں فرمایا: جہادی گفتگو کو معاشرے میں عام گفتگو میں تبدیل کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جہادی گروپ کے اراکین سے ملاقات میں فرمایا: جہادی گفتگو کو معاشرے میں عام  گفتگو میں تبدیل کرنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق جہادی گروپ کے 42 اراکین نے کل رات رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ دفتر حفظ و نشر آثار رہبر معظم کے رکن علی عسکری نے اس ملاقات کے بارے میں اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا کہ " رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جوانوں کی تلاش و کوشش اور جد و جہد کے بارے میں قدردانی اور تاکید کرتے ہوئے فرمایا: جتنا ممکن ہوسکے تلاش و کوشش کریں، آگے بڑھیں ، فکر کریں اور فکر کو عملی جامہ پہنائیں"۔ اس نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں جہادی گفتگو کو عام گفتگو میں تبدیل کرنے پر بھی تاکید فرمائی۔

News ID 1892623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha