ترکی نے تعلیمی نصاب میں نائن الیون کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیدیا

ترکی کے پبلک سکولوں میں جدید تاریخ کی جو کتاب لاگو کی گئی ہے اس میں سانحہ نائن الیون کو قابل جواز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی تعلقات میں خود کو دوسرے ممالک سے بالا سمجھتا ہے اور وہ عالمی معاہدہوں کی پاسداری نہیں کرتا اور دوسرے ممالک کو سزا دینے کے فیصلے کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب نیوز نے " نورڈک مانیٹر" خبررساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے پبلک سکولوں میں جدید تاریخ کی جو کتاب لاگو کی گئی ہے اس میں سانحہ نائن الیون کو قابل جواز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ  بین الاقوامی تعلقات میں خود کو دوسرے ممالک سے بالا سمجھتا ہے اور وہ عالمی معاہدہوں کی پاسداری نہیں کرتا اور دوسرے ممالک کو سزا دینے کے فیصلے کرتا ہے۔ نائن الیون کا سانحہ دنیا میں ہونے والی دہشت گردی کی بڑی وارداتوں میں سے ایک ہے جس میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے، تاہم اب ترکی کے پبلک سکولوں کے نصاب میں اس سانحے کے متعلق ایسی معلومات طلبہ کو مہیا کر دی گئی ہیں کہ دنیا میں ہلچل مچ گئی۔ ترکی کے پبلک سکولوں میں جدید تاریخ کی جو کتاب لاگو کی گئی ہے اس میں سانحہ نائن الیون کو قابل جواز قرار دیا گیا ہے اور اس کی توجیح پیش کی گئی ہے۔ اس نئی درسی کتاب میں یورپی یونین کو بھی ’مسیحی کلب قرار دیا گیا ہے۔ 12ویں جماعت کے نصاب کی اس کتاب کے ایک پیراگراف میں لکھا گیا ہے کہ " امریکہ کو سرد جنگ کے نتیجے میں جو خوداعتمادی حاصل ہوئی اس کے زیراثر وہ باتیں زیادہ کرتا ہے مگر بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور ان پر عملدرآمد کم کرتا ہے۔ وہ بین الاقوامی تعلقات میں خود کو دوسرے ممالک سے بالا سمجھتا ہے۔"

کتاب میں مزید لکھا گیا ہے کہ"  یہ فیصلے امریکہ کرتا ہے کہ کن ممالک کو سزا دی جانی چاہیے اور وہ ممالک کے نظام اپنی وضع کردہ تعریف اور حوالوں پر استوار کرنے کا خواہش مند رہتا ہے۔ امریکہ کے یہی اقدامات نائن الیون کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔ امریکہ نے نائن الیون کے بعد دنیا میں جو کچھ کیا ہے، اب وہ بذات خود دنیا کے لیے مسائل کا منبع بن گیا ہے۔ آج دنیا کی کئی مشکلات کی وجہ خود امریکہ ہے۔

News Code 1892579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =