مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کی اجازت دے دی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کو عظیم فتح قرار دے دیا۔ امریکی سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ نے ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل پر سماعت کی۔ پانچ ججوں نے فیصلہ دیا کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے لیے مختص ڈھائی ارب ڈالر کی رقم میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر پر خرچ کی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل کیلیفورنیا کی ماتحت عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو دیوار کی تعمیر سے یہ کہہ کر روک دیا تھا کہ پینٹاگون کے لیے مختص فنڈز سرحدی دیوار کی تعمیر پر خرچ نہیں کیے جاسکتے۔ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دیوار کی تعمیر پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ رد کرکے سرحدی دیوار کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دی ہے، یہ سرحدی سیکورٹی اور قانون کی حکمرانی کی بڑی فتح ہے۔ سرحدی دیوار کی مخالف تنظیموں نے فیصلے کو کورٹ آف اپیل میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کی اجازت دے دی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کو عظیم فتح قرار دے دیا۔
News Code 1892499
آپ کا تبصرہ