25 جولائی، 2019، 11:17 PM

نواز شریف جیل میں ائر کنڈیشنر اور ٹی وی کی سہولت سے محروم

نواز شریف جیل میں ائر کنڈیشنر اور ٹی وی کی سہولت سے محروم

پاکستانی ذرائع کے مطابق نواز شریف سے جیل میں ائر کنڈیشنر اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نواز شریف سے جیل میں ائر کنڈیشنر اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے ۔ جیونیوز نے جیل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف سے جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان  کے دورہ امریکہ سے قبل وزارت داخلہ نے جیل حکام کو نواز شریف کو سہولتیں ختم کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔خط میں جیل حکام کو لکھا گیا تھا کہ نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق نواز شریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ان کو جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولت فراہم تھی ۔

News Code 1892437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha