برطانوی تیل بردار جہاز کو بحری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضبط کیا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل شریف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے تیل بردار جہاز اسٹینا ایمپرو کو بحری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قبضہ میں لیا گیا ہے اور آبنائے ہرمز میں کسی کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل شریف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے تیل بردار جہاز اسٹینا ایمپرو کو بحری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قبضہ میں لیا گیا ہے اور آبنائے ہرمز میں کسی کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی تیل بردار جہاز کو بحری جنگی جہاز اسکورٹ کررہا تھا اور جہاز اپنا راستہ چھوڑ کر پیچھے کی طرف آرہا تھا جس کی بنا پر دوسرے جہازوں سے اس کے ٹکرانے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ جنرل شریف نے کہا کہ ایرانی بندرگاہ اور میری ٹائیم آرگنائزیشن آف ایران کی طرف سے ہمیں اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ ایک برطانوی ٹینکر مسائل پیدا کر رہا ہے جس پر ہم نے فوج کو اس ٹینکر کو بندرگاہ پر لے جا کر تفتیش کرنے کا کہا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے برطانوی تیل بردار ٹینکر کو 3 بحری اور  عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر ضبط کیا اور روکا ، پہلی یہ کہ اس نے اپنا جی پی ایس سسٹم بند کر رکھا تھا، دوسری یہ کہ یہ آبنائے ہرمز میں درست راستے کے بجائے باہر جانے کے راستے سے داخل ہوا اور تیسری یہ کہ اس نے تمام تر پیغامات کو نظر انداز کیا۔ جنرل شریف نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز میں کسی کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

News Code 1892309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =