بھارتی پولیس نے پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا

بھارت کے صوبہ اتر پردیش کی پولیس نے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے صوبہ اتر پردیش کی پولیس نے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقہ سونبھادرہ میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 10افراد ہلاک ہوئے تھے,پریانکا گاندھی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت کرنے جارہی تھیں کہ انہیں پولیس نے راستے میں روک کر گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقہ میں دفعہ 144 نافذ ہے اور حالات کشیدہ ہیں۔ پریانکا گاندھی کو گرفتار نہیں بلکہ حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔کانگریس نے حکمراں جماعت بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قاتلوں کی پشتپناہی کررہی ہے۔

News Code 1892307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =