مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ اورکزئی ایجنسی میں شادی کی تقریب میں چھت گرنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختون خواہ کے ضلع اورکزئی کے علاقے لیڑہ میں شادی کا گھر اس وقت ماتم میں بدل گیا جب تقریب کے دوران ایک مکان کی چھت گر گئی اور شادی میں شریک افراد چھت کے ملبے تلے دب گئے۔ پولیس حکام کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے اب تک ملبے تلے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 30 افراد کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے علاقہ اورکزئی ایجنسی میں شادی کی تقریب میں چھت گرنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1892252
آپ کا تبصرہ