مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کر کے انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمان میں بتایا کہ حکومت آسام میں اپنی کوششوں کو محدود نہیں رکھے گی بلکہ غیر قانونی تارکین وطن پر سختی کی جائے گی۔ بھارتی ایوانِ بالا راجیہ سبھا میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن ملک کے ہر حصے میں رہائش پذیر ہیں جنہیں قانون کےمطابق ملک بدر کیا جائے گا۔

بھارتی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کر کے انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔
News Code 1892245
آپ کا تبصرہ