مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی عدالت نے توہین عدالت کیس میں پاکستان کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کردیا ہے۔ پاکستان کی اعلی عدلیہ اور سابق چیف جسٹس کے خلاف توہین آمیز انٹرویو کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کردیا گیا ہے، کیس کا فیصلہ اسپیشل جج سنٹرل طاہر محمود نے سنایا۔ واضح رہے کہ فیصل رضاعابدی کے خلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں دو مقدمات درج تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
پاکستانی عدالت نے توہین عدالت کیس میں پاکستان کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کردیا ہے۔
News ID 1892237
آپ کا تبصرہ