یورپ میں امریکہ کے 150 نیو کلئیر ہتھیارموجود

نیٹو ذرائع کے مطابق یورپ میں امریکہ کے 150 نیو کلئیر ہتھیارموجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے جو معلومات فراہم کی گئی ان کے مطابق بیلجئیم کی بورگل ائیر بیس، جرمنی میں Buchel, اٹلی میں آویانو اور Ghedi- Torre, نیدرلینڈز میں Volkel اور ترکی میں Incirlic کے مقامات پر یہ ایٹمی ہتھیار رکھے گئے ہیں۔

ان ہتھیاروں میں B61 Free- Bomb زیادہ تعداد میں شامل ہیں، جنہیں امریکی اور نیٹو کے ممبر ممالک کے جہازوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیلجئیم میں  10سے 12نیوکلیئر ہتھیار اسٹور کئے گئے ہیں۔

News Code 1892195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =