15 جولائی، 2019، 7:51 PM

پاکستان کے سابق صدر کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

پاکستان کے سابق صدر کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

پاکستان کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں سابق صدرآصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں سابق صدرآصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ اطلاعات کے مطابق نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور وکلائے صفائی کے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آصف زرداری کو 29 جولائی کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت نے آصف زرداری کی ان کے بچوں سے ملاقات کی استدعا بھی منظور کرلی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 جون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد نیب ٹیم نے آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا تھا۔

News Code 1892179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha