پاکستانی وزير اعظم کو دورہ روس کی دعوت نہیں ملی

پاکستانی وزارت خارجہ نے روسی صدر ولادی میر پوتین کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے کی دعوت دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزير اعظم کو دورہ روس کی دعوت نہیں ملی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے کی دعوت دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزير اعظم کو دورہ روس کی دعوت نہیں ملی ہے۔ محمد فیصل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وزیراعظم عمران خان کی روس میں ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اور روس اعلی ترین سطح پر رابطے میں ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی اعلان مناسب وقت پر باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز خبر سامنے آئی تھی کہ روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کیلئے روس کے دورے کی دعوت دی ہے اور وزیراعظم نے دورہ روس کی دعوت قبول کرلی ہے۔  ایسٹرن اکنامک فورم 4 تا 6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں منعقد ہوگا۔

News Code 1892013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =