مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ گھوٹکی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد پیشی کیلئے عدالت جا رہے تھے کہ نواحی گاﺅں کھینجو میں ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے تینوں افراد موقع پر ہلاک ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پاکستان کے علاقہ گھوٹکی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
News ID 1891931
آپ کا تبصرہ