مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی وفاقی حکومت کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مہاجرین کے حراستی کیمپ پر بمباری کی ہے۔ لیبیا کے وزیر داخلہ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ طرابلس کے قریب مہاجرین کے حراستی کیمپ پر متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے حملہ کیا ہے ۔ اس حملے میں 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لیبیا کی وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مہاجرین کے حراستی کیمپ پر بمباری کی ہے۔
News Code 1891919
آپ کا تبصرہ