مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں خلیفہ حفتر کے فوجیوں نے لیبیا کے شمال مغرب میں وفاقی حکومت کے جنگی طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔
خلیف حفتر سے وابستہ فوجی ذرائع کے مطابق اس جنگی طیارے نے مصراتہ سے اڑان بھی تھی اور اسے ترہونہ شہر پر نشانہ بنا کر سرنگوں کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ