منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنااللہ کو آج عدالت میں پیش کیا جائےگا

پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدررانا ثنا اللہ کو ریمانڈ کیلئے آج انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدررانا ثنا اللہ کو ریمانڈ کیلئے آج انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو آج ضلعی کچہری پیش کیا جائے گا،انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا،ضلع کچہری کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،ضلع کچہری کے اطراف میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے، متعلقہ عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، پولیس حکام نے ضلع کچہری کے باہر خاردار تاریں لگا دیں۔ واضح رہے گزشتہ روز انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے گاڑی سے منشیات برآمد ہونے پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا تھا۔ وہ لاہور میں اجلاس کی صدارت کیلئے فیصل آباد سے آرہے تھے۔ رانا ثنااللہ پر دہشت گردوں کے سہولتکار ہونے کا الزام بھی ہے۔

News Code 1891820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =