لندن میں جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک

برطانوی دارالحکومت لندن میں جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا شخص غیر قانونی طریقے سے سفر کررہا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا شخص غیر قانونی طریقے سے سفر کررہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق لندن کے جنوبی علاقے میں ایک گھر کے باہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ مرنے والا شخص جہاز کے لینڈنگ گئیر سے گرا اور وہ غیرقانونی طریقے سے نجی پرواز پر سوار ہوا تھا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے کسی زور دار چیز کی اونچائی سے گرنے کی آواز سنی جس پر گھبرا کر گھر سے باہر آکر دیکھا تو ایک شخص کی خون آلود لاش پڑی تھی۔ پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹمارٹم کرایا جائے گا جبکہ ائیر لائن حکام نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور لاش کی شناخت جاری ہے۔

News Code 1891818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =