جارجیا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم/ درجنوں افراد زخمی

جارجیا میں پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر پولیس نے ربر کی گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جارجیا میں پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر پولیس نے ربر کی گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں  درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔ تبلسی میں مظاہرین کے ہجوم نے روسی رکن کے خطاب کے خلاف پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اور مظاہرین میں کئی گھنٹے زور آزمائی جاری رہی۔

مظاہرین پیچھے نہ ہٹے تو پولیس نے ربر کی گولیاں، آنسو گیس کے شیل اور واٹرکینن سے ان پر چڑھائی کردی،جس سے مردوں اور خواتین سمیت 70سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

News Code 1891539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =