14 جون، 2019، 5:32 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ٹرمپ کو عالمی سطح پر ذلیل اور رسوا کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ٹرمپ کو عالمی سطح پر ذلیل اور رسوا کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ جاپان کے وزير اعظم کی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ٹھوس دلائل اور حقائق کی روشنی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی پیغام کے لائق نہ سمجھتے ہوئے اسے عالمی سطح پر ذلیل اور رسوا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ جاپان کے وزير اعظم کی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ٹھوس دلائل اور حقائق کی روشنی میں امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کو کسی پیغام کے لائق نہ سمجھتے ہوئے اسےعالمی سطح پر ذلیل اور رسوا کردیا ہے۔

خطیب جمعہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے 40 سال بعد جاپان کے وزير اعظم کے دورہ تہران کم بڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئےکہا کہ جاپان کے وزیر اعظم شینزوآبے نے کہا کہ میں امریکی صدر ٹرمپ کا پیغام پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ رہبر معظم نے اس کے جواب میں فرمایا: " میں ذاتی طور پر امریکی صدر کو کسی پیغام کے لائق نہیں سمجھتا ہوں اور نہ ہی اس کے پیغام کا جواب دوں گا "۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی یہ رفتار ویسی ہی تھی جیسی پیغمبر اسلام (ص) مستکبرین کے ساتھ روا رکھتے تھے۔ مستکبرین کو تحقیر کرنا چاہیے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس دور کے بڑے مستکبر اور بڑے شیطان کو عالمی سطح پر تحقیر اور رسوا کردیا۔

خطیب جمعہ نے آل سعودکی  سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا بادشاہ دنیا کے منفور ترین شخص ڈونلڈ  ٹرمپ اور  بڑے شیطان امریکہ کی پیروی کررہا ہے اور اس کا یہ مجرمانہ اقدام دنیائے اسلام کے لئے ذلت کا باعث بنا ہوا ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے  سعودی عرب کے بادشاہ کو خادم الحرمین الشریفین کے بجائے خائن الحرمین الشرفین قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے خائن بادشاہ شاہ سلمان کی سوڈان، یمن، لیبیا ، عراق اور شام میں مداخلت در حقیقت اسرائیل کو مضـوط بنانے کے سلسلے میں امریکی پالیسی کا حصہ ہے۔ سعودی عرب حرمین الشریفین کی آڑ میں اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے اسرائیل کو مضبوط بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ سنی اور شیعہ مسلمانوں کو سعودی عرب کی مجرمانہ سازشوں کے بارے میں بیدار اور ہوشیار رہنا چاہیے۔

News ID 1891365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha