خاتمی
-
مسعود پزشکیان کو ووٹ دوں گا، سابق صدر خاتمی
صدراتی امیدوار مسعود پزشکیان نے آج شام حجۃ الاسلام سید محمد خاتمی سے ملاقات کی۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
امریکی سامراج کے دباو کے باوجود صدرِایران کا دورہِ پاکستان کامیاب رہا/ ہم امریکیوں کے غلام نہیں
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کو مثبت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدرِ ایران دو دن کے دورہ کے بعد تیسرے روز سری لنکا روانہ ہوگئے ۔اگرچہ دو دن اس سفر کے لحاظ سے بہت کم تھے لیکن2دنوں میں کم وقت میں زیادہ استفادہ کیا۔
-
دشمنوں سے نمٹنے کا راستہ استقامت ہے/انقلاب اسلامی امام زمانہؑ کے ظہور تک قائم رہے گا،امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ آیت اللہ احمد خاتمی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے امام خمینیؒ کے اٹھائے ہوئے عظیم پرچم کو گرنے نہیں دیا۔ مجھے امید ہے کہ انقلاب اسلامی حضرت مہدی علیہ السلام کے ظہور تک قائم رہے گا اور دشمنوں کی دشمنی اور عناد جاری رہے گا اور ان سے نمٹنے کا راستہ استقامت ہے۔
-
ہمارے حزب اللہی، مسلمان اور مذہبی طلبہ غاصب اسرائیل کی سازشوں کا حصہ نہیں بنیں گے، امام جمعہ تہران
آیت اللہ خاتمی نے کہاکہ غاصب اسرائیل، ہمارے حوزہ ہائے علمیہ اور یونیورسٹیوں کے مابین موجود اتحاد و وحدت کا دشمن ہے۔
-
حالیہ فسادات اور بلوائیوں کے پانچ مقاصد؛
اعتراض بلوؤں سے مختلف ہے/ملکی آئین سے پہلے ہمارے دین میں اعتراض کی آزادی ہے، امام جمعہ تہران
تہران کی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ اعتراض کرنے والے بلوائیوں سے مختلف ہیں، ملکی آئین بلکہ اسے سے بھی پہلے ہمارا دین اور امیر المؤمنین کی سیرت کہتی ہے کہ اعتراض کی آزادی ہے۔