14 جون، 2019، 11:20 AM

ایران کے خلاف امریکی الزامات " گروپ بی" کے تخریبی منصوبہ کا حصہ ہیں

ایران کے خلاف امریکی الزامات " گروپ بی" کے تخریبی منصوبہ کا حصہ ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد الزامات کو " گروپ بی " کے تخریبی منصوبہ کا حصہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد الزامات کو امریکی " گروپ بی " کے تخریبی منصوبہ کا حصہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جھوٹ بولنے میں کافی ماہر ہیں کیونکہ جھوٹ بولنے کے لئے اسے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ۔پمپئو " گروپ بی " کے منصوبے پر گامزن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خلیج عمان میں تیل بردار کشتیوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب جاپان کے وزير اعظم تہران کے دورے پر تھے اور اس حملے میں خاص اہداف کے تحت جاپانی کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ خلیج عمان میں تجارتی کشتیوں پر حملے میں امریکہ، برطانیہ اور ان کے اتحادیوں کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے اور اس سلسلے میں غیر جانبدار تحقیقات کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گروپ بی میں امریکی صدر کے مشیرجان بولٹن، امارات کے بن زاید، سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو شامل ہیں۔

News ID 1891347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha