مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ میں آگ لگنے رہائشی عمارت کی 6 منزلیں جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ آگ پر ڈھائی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق آگ سے 20 فلیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 10 فلیٹوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں اور 100 فائر فائٹرز کو طلب کرلیا گیا تھا۔
برطانوی ذرائع کے مطابق آگ 6 منزلہ عمارت کی تمام منزلوں تک پھیلی گئی تھی۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ