8 جون، 2019، 3:31 PM

بھارتی وزیر اعظم پر جھوٹ اور نفرت پھیلانے کا الزام

بھارتی وزیر اعظم پر جھوٹ اور نفرت پھیلانے کا الزام

بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم مودی پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیا، وہ نفرت اور جھوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم مودی پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیا، وہ نفرت اور جھوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ راہول گاندھی نے کیرالہ کے شہر ویاند میں روڈ شو کے دوران خطاب میں کہا کہ وہ قومی سطح پر زہرافشانی سے لڑ رہے ہیں، وزیراعظم مودی نے زہر افشانی کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سخت لفظ استعمال کر رہے ہیں مگرمودی نے ملک کو تقسیم کرنے کیلئے نفرت کا زہر استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مودی نےعوام کو تقسیم کرنےکیلئے غصہ اورنفرت کو استعمال کیا، وہ ملک میں بدترین جذبات، غصہ، نفرت، عدم تحفظ ، جھوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی بھارت کو تقسیم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

News ID 1891192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha