3 جون، 2019، 2:09 AM

امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ایران کی استقامت اور پائداری کا سلسلہ جاری رہےگا

امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ایران کی استقامت اور پائداری کا سلسلہ جاری رہےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں آئے گا تب تک اس کے مد مقابل ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کا سلسلہ جاری رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یونیورسٹیوں کے بعض اساتید اور طبی عملے کے اہلکاروں سے ملاقات میں  امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں آئے گا تب تک اس کے مد مقابل ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کا سلسلہ جاری رہےگا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر بد اعتمادی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ثبوت دیا ہے جب تک امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں آئے گا تب تک اس سے کسی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ اگر استقامت اور پائداری کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ ہوتا تو میں اس کا اعلان کرتا لیکن امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے مد مقابل استقامت اور پائداری کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

News ID 1891049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha