2 جون، 2019، 11:38 AM

ایران کے بغیر مغربی ایشیا کے کسی بھی مسئلہ کا حل ممکن نہیں

ایران کے بغیر مغربی ایشیا کے کسی بھی مسئلہ کا حل  ممکن نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے انقلاب اسلامی کے برکات اور ثمرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے صالح جانشین کی ولایت اور رہبری کے سائے میں اپنے اہداف کی جانب گامزن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 30 ویں برسی کی آمد کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد  باقری نے اپنے ایک پیغام میں  انقلاب اسلامی کے برکات اور ثمرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے صالح جانشین کی ولایت اور رہبری کے سائے میں اپنے اہداف کی جانب گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی کی اسلامی تحریک نے آج ایران کے علاوہ دیگر ممالک اور اقوام کے اندر بھی اسلامی بیداری کی لہر پیدا کردی ہے اور انقلاب اسلامی کا شجرہ طیبہ آج ایک مضبوط، مستحکم  اور تنآور درخت میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ میجر جنرل باقری نے کہا کہ مغربی ایشیا کے کسی بھی مسئلہ کا حل آج ایران کے بغیر ممکن نہیں ۔ حضرت امام خمینی (رہ) کی اسلامی تحریک اپنے 40 سالہ تجربات کی روشنی میں انقلاب اسلامی کی پیشرفت کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ جنرل باقری نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے خلاف دشمن کے مکر و فریب اور اس کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں ہمہ وقت آمادہ ہیں اور ایرانی قوم اپنی دفاعی صلاحیتوں کی پیشرفت اور استحکام کے بارے میں عقب نشینی نہیں کرےگی  اور ایران اپنے میزائل نظام اور دفاع کو مضبوط و مستحکم بنانے کے راستے پر گامزن رہےگا۔

News Code 1891021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha