30 مئی، 2019، 12:09 PM

پاکستان کا اقوام متحدہ سے کشمیر کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ سے کشمیر کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے خلاف بھارتی کارروائیوں کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنانا چاہیے جبکہ او آئی سی رابطہ گروپ کو بھی کشمیرکی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے خلاف بھارتی کارروائیوں کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنانا چاہیے جبکہ او آئی سی رابطہ گروپ  کو بھی کشمیرکی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔

قریشی نے اوآئی سی اجلاس میں کشمیروفلسطین کی صورتحال پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیرسمیت ہرجگہ اقلیتوں پرظلم کررہا ہے، کشمیریوں کا حق خودارادیت بزوربازو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اورسینیئرکشمیری قیادت مسلسل قید اورنظربندیوں کا نشانہ بن رہی ہے۔

News ID 1890950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha