مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی پابندیوں کا مقصد ’اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حساس ٹیکنالوجی ان کے ہاتھ نہ لگے جو امریکی سلامتی یا امریکی شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ایک پاکستانی کمپنی کو 12 غیر ملکی افراد و اداروں سمیت اس امریکی فہرست میں درج کرلیا گیا ہے جس میں انہیں محدود آئٹم کی مبینہ تجارت کے لیے مخصوص لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پابندی کا شکار پاکستان کمپنی کا نام اور مقام کی معلومات نہیں دی گئی۔رپورٹ کے مطابق فہرست میں درج مجموعی کمپنیوں میں سے 4 کا مقام چین اور ہانگ کانگ اور مزید 2 چینی ایک پاکستانی کمپنی جبکہ 5 اماراتی افراد بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بیان میں ان کمپنیوں کے ناموں کا تذکرہ نہیں کیا گیا جو فہرست میں درج کی گئیں لیکن جو ادارہ یا فرد ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرے گا انہیں مجرمانہ سزاؤں اور انتظامی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت متعدد اداروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی پابندیوں کا مقصد ’اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حساس ٹیکنالوجی ان کے ہاتھ نہ لگے جو امریکی سلامتی یا امریکی شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
News ID 1890505
آپ کا تبصرہ