مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کے شیعہ مسلمانوں پر آل سعود اور آل خلیفہ کی طرف سے بربریت اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب اور بحرین میں شیعہ مسلمانوں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑ کر ان کے حقوق کوپامال کرنے ، انھیں کچلنے اور ان کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جابر اور ظالم حکام نے حال ہی میں 37 شیعہ مسلمانوں کی گردنیں کاٹنے کے بعد قطیف میں مزید آٹھ شیعہ مسلمان جوانوں کو شہید کردیا ہے۔ سعودی عرب کے فوجیوں نے مشرقی علاقے قطیف میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کی انتہا کرتے ہوئے بلڈوزر سے کئی گھروں کو مسمار کردیا ہے جس کے نتیجے میں 8 شیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے الحراک الشعبی تنظیم کے ارکان کے گھروں کو بلڈوزر کے ذریعہ تباہ اور مسمار کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہوگئے جبکہ 3 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ سعودی عرب کی حجاز کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف خوفناک بربریت اور مجرمانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے بے گناہ شیعہ مسلمانوں کو دہشت گردی سے حوڑنے کی مذموم اور ناپاک کوشش کررہا ہے جبکہ دنیا جانتی ہے کہ کسی بھی شیعہ کا کسی دہشت گرد گروہ سے کوئی تعلق نہیں۔ شیعہ خود سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردی کا شکار ہیں۔
سعودی عرب میں 37 بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے گلے کاٹنے کے دردناک واقعہ پر ابھی فضائیں سوگوار ہی تھیں کہ کل سعودی عرب کی فورسز نے قطیف میں ایک گھر پر حملہ کرکے 8 جوانوں کو کسی تحقیق اور پوچھ گچھ کے بغیر ہی شہید کردیا۔ سعودی عرب بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے ۔ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کی جمہوریت اور انسانی حقوق کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے تمام بھیانک جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ ادھر برحین میں بھی شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرین اور سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم میں انھین امریکہ اور اسرائیل کی پشتپناہی حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ