27 اپریل، 2019، 5:49 PM

سری لنکا میں گرجا گھروں میں اجتماعات منسوخ

سری لنکا میں گرجا گھروں میں اجتماعات منسوخ

سری لنکا میں مزید دھماکوں کے خطرے کے پیش نظر گرجا گھروں میں کل ہونے والے اجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں مزید دھماکوں کے خطرے کے پیش نظر گرجا گھروں میں کل ہونے والے اجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں۔ سری لنکن صدر نے گھر گھر تلاشی کا اعلان کردیا ہے جبکہ مشرقی علاقے میں چھاپے کے دوران کارروائی میں 15 افراد مارے گئے ہیں۔کارروائی کے دوران 3 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،اس دوران ایک مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ،بم بنانے کا سامان اور ڈرون کیمرے برآمد ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے خونی بم دھماکوں کی ذمہ داری سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

News Code 1890067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha