6 اپریل، 2019، 6:31 PM

آسٹریلیا میں مٹی کے طوفان سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

آسٹریلیا میں مٹی کے طوفان سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

آسٹریلیا میں موسم کی خرابی کی وجہ سے اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں موسم کی خرابی کی وجہ سے اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا۔ آسٹریلیا کی ریاست ساؤتھ آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ سمیت مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ کئی گھروں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔

News Code 1889477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha