3 اپریل، 2019، 1:21 PM

چین کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

چین کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

چینی حکام کے مطابق اتوار کے روز 27 فائر فائٹرز اور تین مقامی افراد لاپتہ ہوگئے تھے جن کی ہلاکتوں کی اب تصدیق کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی حکام کے مطابق اتوار کے روز 27 فائر فائٹرز اور تین مقامی افراد لاپتہ ہوگئے تھے جن کی ہلاکتوں کی اب تصدیق کردی گئی ہے۔ سیچوان کے پہاڑی اور دور دراز علاقے میں ہفتے کی شام آگ لگی تھی، 690 فائر فائٹرز اور متعدد ہیلی کاپٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مقامی حکام نے سطح زمین سے 3 ہزار 800 میٹر کی بلندی پر واقع جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے کے لئے ساڑھے 600 سے زائد افراد کو بھیجا گیا ہے۔

News Code 1889391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha