31 مارچ، 2019، 5:23 PM

کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی خود کشی

کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی خود کشی

کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے ایک اور اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی اس طرح چوبیس گھنٹوں میں خود کشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے ایک اور اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی اس طرح چوبیس گھنٹوں میں خود کشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ کشمیر کے علاقے سولینا میں انڈیا تبت بارڈر پولیس کے سیری کلچر آفس کیمپ میں اہلکار رام فل مینا نے سرکاری رائفل سے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار کو آرمی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ گزشتہ صبح ضلع بارہ مولا میں بھی انڈیا تبت بارڈر فورس کے ایک اور اہلکار سب انسپکٹر چندر مانی نے بھی اسی طرح خود کشی کرلی تھی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے دو اہلکاروں کی خود کشی کے بعد جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 425 ہوگئی ہے۔ ان واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار ذہنی دباؤ اور خوف کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے 2014 میں ایک سروے بھی جاری کیا تھا جس میں ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی کے خود کشی کرنے کا انکشاف کیا گیاتھا۔

News ID 1889305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha