28 مارچ، 2019، 4:43 PM

بھارت میں 2 کروڑ خواتین کے نام ووٹرز فہرست سے غائب

بھارت میں 2 کروڑ خواتین کے نام ووٹرز فہرست سے غائب

بھارت میں آئندہ ماہ 11 اپریل سے عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں تاہم بھارتی تاریخ میں پہلی بار 2 کروڑ 10 لاکھ خواتین کے نام ووٹرز فہرست سے غائب ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں آئندہ ماہ 11 اپریل سے عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں تاہم بھارتی تاریخ میں پہلی بار 2 کروڑ 10 لاکھ خواتین کے نام ووٹرز فہرست سے غائب ہیں۔

ویب سائٹ ’دی کوئنٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات میں اگرچہ 43 کروڑ سے زائد خواتین اپنا حق رائی دہی استعمال کریں گی۔ تاہم ووٹرز فہرست سے 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد خواتین کے نام غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2011 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق بھارت بھر میں خواتین کی آبادی 45 کروڑ 10 لاکھ ہے جب کہ رجسٹرڈ ووٹرز خواتین کی تعداد 43 کروڑ سےزائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن خواتین کے نام ووٹرز فہرست سے غائب ہیں ان کی عمریں 18 برس سے 35 برس کے درمیان ہیں اور ان میں سے زیادہ تر غیر شادی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خواتین کے نام اس لیے فہرستوں سے غائب ہیں کیوں کہ ان کے کنوارپن کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے سمیت دیگر حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ اس سے قبل ہونے والے انتخابات میں بھی خواتین ووٹرز کے نام فہرست سے غائب رہے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین ووٹرز کے نام غائب ہیں۔

News ID 1889232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha