25 مارچ، 2019، 9:57 PM

کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ میں دھماکے سے اہلکار ہلاک

کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ میں دھماکے سے اہلکار ہلاک

کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ میں زوردار دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ میں زوردار دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ بھارتی فوج کے جنگلوٹ آرمی کیمپ میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت 35 سالہ لانس نائیک دیپنک توانگ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ بری طرح جھلس جانے والے زخمی اہلکار کو آرمی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے حادثے پر تبصرے سے گریز کیا جا رہا ہے تاہم کشمیر پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کٹھوا میں واقع جنگلوٹ آرمی کیمپ میں ہونے والا دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔

News ID 1889152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha