ایران اور عراق کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کسی سے اجازت لینےکی ضرورت نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں کسی سے اجازت لینےکی ضرورت نہیں ہے دونوں ممالک کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام  نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں کسی سے اجازت لینےکی ضرورت نہیں ہے دونوں ممالک کے تعلقات اسٹراٹیجک  ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزارت خارجہ کے نمائندے برایان ہوک کے ایرانی صدر کے دورہ عراق کے بارے میں غیر ذمہ د ارانہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے باہمی تعلقات کے فروغ اور استحکام کے سلسلے میں امریکہ کافی ناراض اور خشمگین ہے۔ امریکہ نے خطے میں اربوں ڈالر خرچ کئے لیکن اس کے باوجود علاقائی اقوام میں اپنی حیثیت کھو چکا ہے اور امریکہ خطے میں اربوں ڈآلر صرف کرنے کے باوجود اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکہ کو اپنی تسلط پسندانہ پالیسی ترک کرکے علاقائی اقوام اور دیگر ممالک کا احترام کرنا چاہیے ورنہ دنیا بھرمیں امریکہ کو شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

News Code 1888788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =