8 مارچ، 2019، 5:45 PM

اسلامی انقلاب اپنے بنیادی اہداف کے ساتھ ہی اپنے راستے پرگامزن ہے

اسلامی انقلاب اپنے بنیادی اہداف کے ساتھ ہی اپنے راستے پرگامزن ہے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنے بنیادی اور اصلی اہداف اور نعروں کے ساتھ ہی اپنے راستے پرگامزن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنے بنیادی اور اصلی اہداف اور نعروں کے ساتھ ہی اپنے راستے پرگامزن ہے، جبکہ دنیا کے دوسرے انقلابات کے نعرے وقت گذرنے کے ساتھ تبدیل ہو گئے ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے نظریات نے سرحدوں سے باہر بھی اپنے اثرات پوری طرح مرتب کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ استقامتی محاذ ایران کے اسلامی انقلاب کے دائرے کے وسیع ہونے کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے انقلاب کے اسلامی اور الہی پہلوؤں کی وجہ سے خداوند متعال نے اب تک اس کا تحفظ کیا ہے اور اس کو آئندہ بھی برقرار رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اسلامی انقلاب کے اثرات کا استقامتی محاذ، سرحدوں کو عبور کر لینے اور بلند و بالا چوٹیوں کو سر کر لینے میں مشاہدہ کیا جا رہا ہے-

حجت الاسلام صدیقی نے گام دوم انقلاب کے زیرعنواں رہبرانقلاب اسلامی کے اہم پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب نے اس پیغام میں خود سازی اور اس کے بعد سماج اور تہذیب کی تعمیر پر تاکید کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ معنویت حاصل کرنے کے بعد ہم ایک نئی تہذیب اور معاشرے کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان اسلامی انقلاب کے جدید دور میں عظیم تبدیلیوں اور جوش و جذبے کا سرچشمہ قرار پائے گا۔

News Code 1888682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha