22 فروری، 2019، 8:41 PM

پاکستان کی بھارت کو دھمکی/ جواب مختلف قسم کا اور حیران کن ہوگا

پاکستان کی بھارت کو دھمکی/ جواب مختلف قسم کا  اور حیران کن ہوگا

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت میں یہ بات چیت ہورہی ہے کہ پاکستان جنگی تیاریاں کررہا ہے لیکن جنگ اور بدلے کی دھمکی بھارت کی طرف سے آئی ہے، ہم جنگ کی تیاریاں نہیں کررہے، تاہم دفاع کرنا ہمارا حق ہے اور اس بار فوجی ردعمل مختلف قسم کا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت میں یہ بات چیت ہورہی ہے کہ پاکستان جنگی تیاریاں کررہا ہے لیکن جنگ اور بدلے کی دھمکی بھارت کی طرف سے آئی ہے، ہم جنگ کی تیاریاں نہیں کررہے، تاہم دفاع کرنا ہمارا حق ہے اور اس بار فوجی ردعمل مختلف قسم کا ہوگا۔ راولپنڈی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہونے والے واقعے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات کی بارش کردی لیکن پاکستان کی جانب سے پلوامہ واقعے کا جواب فوراً نہیں دیا گیا بلکہ ہم نے اس بار جواب دینے کے لیے تھوڑا سا وقت لیا جس کا مقصد بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی اپنے طور پر تحقیق کرنا تھا اور وہ کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان نے بھارت کو جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کی بات ہو تو 20 کروڑ عوام اس کےمحافظ ہیں، بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور جمہوری ملکوں میں جنگ نہیں ہوتی، مسئلہ کشمیر خطے کے امن  کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہے آئیے اسے حل کریں اور آپ ہمیں حیران نہیں کرسکتے ہم آپ کو حیران کریں گے، پاک فوج نے ان دیکهے دشمن کو شکست دی ہے جبکہ بھارت تو معلوم خطرہ ہے، ہم نے 70 سال اسے ہی پڑھا، دیکھا اور اس سے لڑنے کی صلاحیت تیار کی، اسے جواب بھی دیا جائے گا۔

News ID 1888311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha