26 فروری، 2019، 10:23 PM

چین کی بھارت اور پاکستان تناؤ کے خاتمے کے لیے تحمل مزاجی سے کام لینے کی ہدایت

چین کی بھارت اور پاکستان تناؤ کے خاتمے کے لیے تحمل مزاجی سے کام لینے کی ہدایت

چین نے بھارتی فضائیہ کے سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پیدا ہونے والے تناؤ پر پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بھارتی فضائیہ کے سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پیدا ہونے والے تناؤ پر پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لُو کنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے برداشت اور ضبط سے کام لینا ہوگا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان خطے کے لیے سازگار بہتر تعلقات قائم ہوسکیں۔ ترجمان لُو کنگ کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ کے ہولناک نتائج ہوسکتے ہیں جس سے صرف فریقین ہی نہیں بلکہ پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے۔ دنیا کسی اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔

News ID 1888408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha