10 فروری، 2019، 11:56 PM

عبدالفتاح السیسی افریقی یونین کے سربراہ منتخب

عبدالفتاح السیسی افریقی یونین کے سربراہ منتخب

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے روانڈا کے صدر پال کیگامے کو شکست دے کر 55 رکنی افریقی یونین کے سربراہ منتخب ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے روانڈا کے صدر پال کیگامے کو شکست دے کر 55 رکنی افریقی یونین کے سربراہ منتخب ہوگئے۔ ایتھوپیا میں منعقدہ افریقی یونین کی 32 ویں سربراہی کانفرنس میں سیسی کو نیا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

افریقی یونین کے سربراہی اجلاس کے آغاز میں ایتھوپیا کے آخری حکمران کا مجسمے کی رونمائی ہوئی جس کے بعد یونین کے سیکیورٹی گارڈز اور چند افریقی ممالک کے رہنماوں کے گارڈ کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

عبدالفتاح السیسی نے یونین کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ وہ براعظم افریقہ کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افریقہ میں امن اور استحکام کی بہتری کے لیے ہمیں کوششیں جاری رکھنی چاہیے، افریقی یونین کی ترجیحات میں ثالثی اور سفارت کاری سرفہرست رہے گی۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا کہ عبدالفتح السیسی کی قیادت سے افریقی ممالک میں انسانی حقوق کے نظام کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنینشل نارتھ افریقہ کی کمپین ڈائریکٹر ناجیا بونیم کا کہنا تھا کہ صدر عبدالفتح السیسی نے اپنی حکمرانی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں اور ان کی قیادت میں مصر انسانی حقوق اور آزادی کے حوالے سے تنزلی کا شکار ہوا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا افریقی ریاستوں میں انسانی حقوق کی نگرانی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مصر 2015 سے ہی افریقن کمیشن برائے انسانی و عوامی حقوق پر منظم سیاسی حملے ہورہے ہیں۔

News Code 1888028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha