8 فروری، 2019، 2:44 PM

کرتارپور معاہدہ، بھارت اور پاکستان کا وفود کے دوروں پر رضامندی کا اظہار

کرتارپور معاہدہ، بھارت اور پاکستان کا وفود کے دوروں پر رضامندی کا اظہار

کرتارپور معاہدے پر مذاکرات کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان اور بھارت نے اپنے حکام کے دوروں پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کرتارپور معاہدے پر مذاکرات کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان اور بھارت نے اپنے حکام کے دوروں پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کرتار پور صاحب کے ذریعے سفر کرنے والے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بات چیت کرنے اور معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ہم پاکستانی وفد کو 13 مارچ 2019 کو بھارت میں خوش آمدید کہیں گے، اس کے بعد ہماری دوسری ملاقات پاکستان میں ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ ٹوئٹ ان کے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر محمد فیصل کے ٹوئٹ کے آدھے گھنٹے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے بھارت کو پاکستان کی پیشکش کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتری کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے پاکستان نے بھارت کو 13 مارچ کو پاکستانی وفد کے دورے کی پیشکش کی ہے جس کے بعد بھارتی وفد بھی 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ کرتارپور معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دی جاسکے۔

News Code 1887957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha