7 فروری، 2019، 11:47 PM

کرتارپور مذاکرات، پاکستانی وفد 13 مارچ کو بھارت کا دورہ کرے گا

کرتارپور مذاکرات، پاکستانی وفد 13 مارچ کو بھارت کا دورہ کرے گا

پاکستان نے بھارت کو کرتار پور راہدری پر مذاکرات کے لیے 13 مارچ کی تاریخ تجویز کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو کرتار پور راہدری پر مذاکرات کے لیے 13 مارچ کی تاریخ تجویز کردی۔

پاکستان نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور راہداری کھولنے کے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ جواب میں بھارت نے بھی پاکستان کو اپنا وفد نئی دہلی بھیجنے کی تجویز دی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان اپنا وفد 26 فروری یا پھر 7 مارچ کو نئی دہلی بھیج سکتا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری پر مذاکرات کے لیے پاکستان نے بھارت کو 13 مارچ کی تاریخ تجویز کردی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی وفد 13 مارچ کو بھارت کا دورہ کرے گا۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ ہماری تجویز ہے کہ پاکستانی وفد کے دورے کے بعد بھارتی وفد جواب میں 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے، پاکستان بھارت کی جانب سے مثبت جواب کا منتظر ہے۔

News ID 1887948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha