مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورہ کے بعد ابوظبی سے روانہ ہوگئے۔
روانگی سے پہلے پوپ فرانسس نے ابوظبی کے اسپورٹس کمپلیکس میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی، تقریب میں ایک لاکھ سے زائد کیتھولک مسیحیوں کے ساتھ مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔ پوپ فرانسس نے گزشتہ روز بین المذاہب کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی اور ابوظبی کی مسجد کا دورہ کیا تھا۔ پوپ فرانسس تاریخی دورے کے بعد ابوظبی سے روانہ ہوگئے، ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان نے پوپ فرانسس کو رخصت کیا، کسی بھی پوپ کا دنیائے عرب کا یہ پہلا دورہ تھا۔
آپ کا تبصرہ