مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی کشمیر میں آمد کے خلاف حریت قیادت نے وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔
بھارتی وزیراعظم مودی آج کشمیر کا دورہ کریں گے۔ ان کی آمد پر احتجاجی مظاہروں کے خوف سے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے۔ وادی میں فوج کی بھاری نفری تعینات ہے، جگہ جگہ چیک پوائنٹس پر گاڑیوں اور لوگوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ