19 مئی، 2018، 12:44 PM

ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ کشمیر کے دوران ہڑتال

ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ کشمیر کے دوران ہڑتال

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورے کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ حریت قیادت کی اپیل پر سرینگر لال چوک تک پرامن احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورے کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ حریت قیادت کی اپیل پر سرینگر لال چوک تک پرامن احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔ ہندوستانی وزیر اعظم مودی کی کشمیر آمد سے قبل ہی وادی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا، سرینگرمیں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے لوگوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ حریت رہنماؤں نے مودی کی آمد کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال، گھروں اور دیگر مقامات پر سیاہ جھنڈے لہرانے اور لال چوک تک احتجاجی مارچ کرنے کی کال دی ہے۔ ہندوستانی وزیراعظم مودی کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ اور زوجیلاٹنل پروجیکٹ کا افتتاح کرینگے جس کے بعد سرینگر میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کریں گے۔

News ID 1880816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha