مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی 2 اپریل کو کشمیر کا دورہ کریں گے وہ دورہ کشمیر کے دوران ایک ٹنل کا افتتاح کریں گے۔ ادھر کشمیر میں رسگرم علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس نے ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ کشمیر کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی، آغا سید حسن موسوی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے مودی کی کشمیر آمد کے خلاف دو اپریل کو وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی 2 اپریل کو کشمیر کا دورہ کریں گے وہ دورہ کشمیر کے دوران ایک ٹنل کا افتتاح کریں گے۔
News ID 1871462
آپ کا تبصرہ