مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران نہتے شہیروں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حریت رہنماؤں نے بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرزکی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی میں بھارتی فوج کے آپریشن اورمحاصرے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں متعدد کشمیری ہلاک ہوگئے جن میں بعض علیحدگی پسند بھی شامل ہیں۔ عام شہریوں کی ہلاکت پر وادی میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے ،حریت قیادت کی کال پرآج بھی شٹرڈاؤن ہے ،تمام مارکیٹیں اور بازار بند ہے،حریت قیادت نے مظالم کیخلاف بھارتی فوجی ہیڈکوارٹرزکی جانب مارچ کا اعلان کردیا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران نہتے شہیروں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حریت رہنماؤں نے بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرزکی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1886521
آپ کا تبصرہ