29 جنوری، 2019، 12:58 PM

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے متبادل منصوبے پر آج ووٹنگ

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے متبادل منصوبے پر آج ووٹنگ

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل سے متعلق متبادل منصوبے پر ووٹنگ آج ہوگی جبکہ وزیر اعظم تھریسامے نے مخالف اراکین کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل سے متعلق متبادل منصوبے پر ووٹنگ آج ہوگی جبکہ وزیر اعظم تھریسامے نے مخالف اراکین کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تھریسامے نے کابینہ کو بتادیا ہے کہ وہ بھی نو ڈیل نہیں چاہتیں۔ ادھر برٹش پاکستانی رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کی جس میں بریگزٹ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سجاد کریم نے کہا کہ ایوان کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ بریگزٹ پر کیا چاہتا ہے اور اسی صورت میں یورپی یونین سے کسی سمجھوتے کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

News Code 1887684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha