23 جنوری، 2019، 10:19 PM

رہبر معظم کی ملک کی علمی سرعت ، ترقی اور پیشرفت کو پیہم جاری رکھنے پر تاکید

رہبر معظم کی ملک کی علمی سرعت ،  ترقی اور پیشرفت کو پیہم جاری رکھنے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سائنسی انسٹی ٹیوٹ کے اعلی حکام ، محققین اور اسکالروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ملک کی علمی سرعت ، ترقی اور پیشرفت متوقف کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سائنسی انسٹی ٹیوٹ کے اعلی حکام ، محققین اور اسکالروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ملک کی علمی سرعت ،  ترقی اور پیشرفت متوقف کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں جدید سائنس و ٹیکنالوجی کو اللہ تعالی کی معرفت کا جدید دریچہ قراردیتے ہوئے فرمایا: انسان کی علمی اور سآئنسی ترقیات اسے اللہ تعالی کے قریب تر کرنے کا بہترین وسیلہ ہیں اور ایرانی محققین کو علمی میدان میں اپنی پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھنا چآہیے اور کسی کو علمی اور سائنسی ترقی و پیشرفت کو متوقف کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: علمی پیشرفت کی موجودہ سطح پر متوقف نہیں ہونا چاہیے اور مغربی ممالک کی سفارشوں اور ہدایات پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔ مغرجی ممالک نے آج جدید سائنس و ٹیکنالوجی میں سب سے زیادہ ترقی کی ہے لیکن انھوں نے قوموں کے خلاف سنگين جرائم کا بھی بہت زیادہ ارتکاب کیا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے محققین کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: جدید سائنس و ٹیکنالوجی کو اللہ تعالی کی معرفت کو دنیا میں فروغ دینے اور اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ بنانا چاہیے۔

News Code 1887536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha