مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کسی کے لئے نقصان دہ نہیں ہیں، لہذا ہم کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے بغداد میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور عراق کے تعلقات کی توسیع میں عراقی حکام کے مثبت اور تعمیری کردار کی اہمیت پر تاکید کی اور کہا کہ باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ہونے والے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔
انہوں نے عراقی حکام کی جانب سے ایران پر لگائی گئی امریکی پابندیوں کے خلاف، مثبت موقف اپنانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع کے مواقع کا جائزہ لینا ہے۔
ظریف نے شام میں اقتدار کی واپسی کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ شام میں دہشت گردی کے ساتھ مقابلے کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے ہم عراقی حکومت کی شام کے حکومت اور عرب کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو معمول بنانے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ