ٹرمپ صرف اپنی محال اور باطل آرزوئیں بیان کرتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات پر مبنی بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اپنی محال اور باطل آرزوئیں بیان کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات پر مبنی بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ صرف اپنی محال اور باطل آرزوئیں بیان کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو تاریخ اور اپنے اسلاف کی غلط پالیسیوں  سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ قاسمی نے کہا کہ امریکی صدر امریکہ کی اسی تسلط پسندانہ پالیسی اور جاہ طلبانہ روش پر قائم ہیں جس کا دنیا میں آج کوئی بھی خریدار نہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج خطے کے عوام میں امریکہ کی نسبت نفرت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر صرف اپنی محال اور باطل آرزوئیں بیان کرتے ہیں جن کا خطے کی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے اور امریکی صدر اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران کئی عشروں سے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے اور ایران کی مضبوط اور پائدار پالیسیوں پر امریکی پابندیوں کا کوئي اثر پڑنے والا نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے بعد نئی پابندیوں سے ایران پر کافی اثر پڑا ہے ۔ ایران کی صورتحال اچھی نہیں اور وہ مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

News Code 1887089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =